مشرقی وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باوجود بھارت نے واضح کیا ہے کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں ایندھن کے ذخائر میں روزانہ اضافے کا رجحان جاری ہے، اور ضرورت پڑنے پر بھارت روس سے ایل این جی کی خریداری پر بھی غور کرے گا۔
رپورٹ کے مطابق بھارت نے سعودی عرب کے پورٹ ینبع سے تیل کی کچھ کھیپیں بک کر لی ہیں، جس سے ملک میں ایندھن کی فراہمی مستحکم رہنے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 55 روپے کا اضافہ کیا گیا، جس کے برعکس بھارت نے قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارت میں ایندھن کے ذخائر میں اضافہ، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں نہیں بڑھائی جائیں گی








