بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت کی جانب سے جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد اضافہ، ائیرلائن کرایوں میں بھی اضافے کا خدشہ

حکومت نے کمرشل طیاروں میں استعمال ہونے والے جیٹ فیول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔
سرکاری اعلان کے مطابق ائیر لائنز کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں فی لیٹر 154 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر 342.37 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی، جو تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
اس اضافے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور ماہرین کے مطابق اس سے ائیرلائنز کے کرایوں میں 5 ہزار روپے تک اضافے کا امکان ہے، جو مسافروں کی جیب پر براہِ راست اثر ڈال سکتا ہے۔