پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد مسافر اور مال گاڑیوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اکانومی کلاس کے کرایوں میں 5 فیصد جبکہ اے سی کلاس میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، تاہم مسافر ٹرینوں کے اضافی آپریشنل اخراجات ریلویز خود برداشت کرے گی۔
مال گاڑیوں کے کرایوں میں بھی 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ نیا کرایہ 9 مارچ سے تمام مسافر اور مال گاڑیوں پر نافذ ہوگا۔
ترجمان نے واضح کیا کہ یہ اضافہ پہلے سے کی گئی بکنگ پر لاگو نہیں ہوگا۔
ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافے کے بعد ٹرینوں کے کرایے بھی بڑھا دیے گئے








