بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے احتیاطی استعمال کے اقدامات کا اعلان کر دیا

خیبر پختونخوا حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں احتیاطی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ عالمی سطح پر ممکنہ بحران کے باعث سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
صوبائی حکومت نے سرکاری دفاتر کو ایندھن کے محدود استعمال کی ہدایت کی ہے اور غیر ضروری سرکاری دوروں اور تقریبات پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری گاڑیاں صرف ضروری اور سرکاری کاموں کے لیے استعمال ہوں گی، اور ایک ہی کام کے لیے متعدد گاڑیوں کے استعمال سے گریز کیا جائے۔ بین الاضلاعی اور اندرونی اجلاس زیادہ سے زیادہ آن لائن کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے تاکہ ایندھن کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔
صوبائی حکومت نے ہنگامی اور ناگزیر امور تک ایندھن کے استعمال کو محدود کرنے کی ہدایت کی ہے، اور فنانس ڈپارٹمنٹ نے تمام ماتحت دفاتر کو فوری طور پر ان اقدامات پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔