جنگ کے آٹھویں روز بھی تہران، اصفہان اور دیگر علاقوں پر فضائی حملوں کی نئی لہر جاری رہی، جس میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
ایرانی حکام کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا، جبکہ امریکی میڈیا کے مطابق حملوں میں فوجی اڈے، میزائل لانچر اور پاسداران انقلاب سے متعلق تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کی ایران نے بھی تصدیق کی۔
اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ کارروائیوں کے دوران ایران کے 80 سے زائد لڑاکا طیارے تباہ کر دیے گئے، تاہم ایران نے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔
ایران نے بھی جوابی کارروائی میں درجنوں ڈرون اور میزائل داغے، جن سے بغداد ائیرپورٹ کے نزدیک امریکی فوجی اڈے اور بصرہ میں امریکی آئل کمپلیکس نشانے پر آئے۔
اصفہان اور تہران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 8 افراد شہید








