محکمہ توانائی پنجاب نے توانائی کی بچت کے لیے حکومت کو تجاویز پیش کی ہیں، جن میں سرکاری اجلاس آن لائن رکھنے، ورک فرام ہوم کے نفاذ اور جامعات و کالجز میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کی سفارش شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اسکولز اور اکیڈمیز میں ہائبرڈ نظام متعارف کرانے کی بھی تجویز دی گئی ہے، جبکہ عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال کو بڑھانے اور اورنج لائن و میٹرو بس سروس کے اوقات بڑھانے کی سفارش بھی شامل ہے۔
صوبے بھر میں رات 10 بجے کے بعد اسٹریٹ لائٹس کو متبادل موڈ پر چلانے، ہائی انٹینسٹی ایل ای ڈیز، بل بورڈز اور نیون سائنز بند کرنے، اور عمارتوں کی سجاوٹی لائٹس بند کرنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں تاکہ توانائی کی بچت ممکن بنائی جا سکے۔
پنجاب حکومت کو توانائی کی بچت کے لیے ورک فرام ہوم اور آن لائن کلاسز کی تجاویز پیش








