ایران کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لیے جانے تک دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران علاقائی ریاستوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے، تاہم یہ خواہش امریکی مقابلے میں ملک کے حق دفاع کو محدود نہیں کرتی۔
صدر پزشکیان نے مزید واضح کیا کہ ایران نے اپنے دوست ہمسایہ ممالک پر حملے نہیں کیے، بلکہ امریکی فوجی اڈوں اور خطے میں امریکی تنصیبات و سہولیات کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی قومی سلامتی کمیٹی: خامنہ ای کے قتل کا بدلہ لینے تک دشمنوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی








