پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اسامہ میر بھی مبینہ مالی فراڈ کا شکار ہو گئے ہیں۔
اسامہ میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر اپنے پیغام میں کہا کہ عبدالرحمان نامی شخص نے ان کے ساتھ دھوکہ کیا اور وہ دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ بھی فراڈ کر چکا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ملزم اس وقت دبئی میں موجود ہے اور وہ جلد اسے بے نقاب کریں گے۔
اسامہ میر نے مزید کہا کہ ان کے پاس چیک، ای میلز اور دیگر شواہد موجود ہیں جن کی بنیاد پر وہ سچ سامنے لائیں گے۔ انہوں نے حکام سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے محسن نقوی اور مریم نواز سے بھی تعاون کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں پاکستان کے کرکٹ حلقوں میں کئی سابق اور موجودہ کھلاڑی مالی فراڈ کا شکار ہوئے تھے، جس کے بعد اس معاملے نے کرکٹ کی دنیا میں تشویش پیدا کر دی تھی۔
قومی کرکٹر اسامہ میر بھی فراڈ کا شکار، ملزم کو بے نقاب کرنے کا اعلان








