کراچی (نیوز ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ایجنسیز کو کہنا پڑتا تھا ارکان کو اسمبلی میں لاؤں ووٹ کروانا ہے ، چیف الیکشن کمشنر سے زیادہ گھٹیا انسان تاریخ میں کبھی نہیں دیکھا۔مر جائوں گا، چوروںسے سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر سوالات کے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم وہ احتساب نہیں کرسکے جو میں چاہتا تھا ، آگے اگر ایسی اتحادی حکومت ملی تو میں حکومت نہیں لوں گا کیونکہ اتحادی کمزور حکومت میں بڑے فیصلے نہیں کرسکتے ، آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوتا ، اور جن کے ہاتھ میں ہوتا وہ نہیں چاہتے کہ احتساب ہو تو آپ کچھ نہیں کرسکتے ، آئندہ حکومت ملی تو صرف تب لوں گا جب میرے پاس طاقت ہو ، میں بہت اور کام کرسکتا تھا لیکن ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے تھے ، کولیشن پارٹنرز تھے بلیک میل ہوتے تھے ، بجٹ پاس کروانا تھا تو منتیں کرنی پڑتی تھیں ، ہمیں ایجنسیز کو کہنا پڑتا تھا کہ ارکان کو اسمبلی میں لیکر آؤں ووٹ کرانے کیلئے ، عذاب سے گزریں ہیں ہم ، ایسی حکومت میں آپ اصلاحات نہیں کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے زیادہ گھٹیا انسان تاریخ میں کبھی نہیںدیکھا۔ ایک شخص نے چیف الیکشن کمشنر سے متعلق سوال کیا کہ آپ نے خفیہ ملاقات کی کوئی کوشش کی اور ان کی جانب سے انکار ہوا؟ جس کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ اتنا گھٹیا آدمی جو اس طرح کی باتیں کرتا ہے، میں نہ کبھی اس سے ملنا چاہتا ہوں نہ کبھی اس کی شکل دیکھنا چاہتا ہوں کیونکہ جو بددیانت آدمی یہ حرکتیں کررہا ہے اسے ابھی کہہ رہا ہوں میں نے ملک کی تاریخ میں کبھی اس طرح کا الیکشن کمشنرنہیں دیکھا۔
ووٹ کیلئے ایجنسیز سے کہہ کر ارکان اسمبلی بلوانے پڑتے تھے، چیف الیکشن کمشنر سے زیادہ گھٹیا انسان نہیں دیکھا، مر جاؤں گا، چوروں سے سمجھوتہ نہیں کرونگا،عمران خان







