بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قوم نے غلامی کو نامنظور کر دیا، اسد عمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم نے غلامی کو نامنظور کر دیا ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے لکھا کہ جون میں الیکشن کمیشن نے خط لکھا  ایز ڈائریککٹڈ آپ پاکستان کی  عوام کو بتانا پسند کریں کہ یہ ڈائیزیکشنز کہاں سے آئی۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ یہ ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ ہم نے سپریم کورٹ کو تب بھی کہا کہ حمزہ کو وزیراعلیٰ نہیں مان سکتے وہ محض قبضے کی صورت میں بیٹھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سب لوگ الیکشن قوانین کی خلاف ورزی کروا رہے ہیں، جو غیر قانونی احکامات دے رہے ہیں وہ قانونی کارروائی کے لئے تیار رہیں۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ قوم نے غلامی کو نامنظور کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے جبکہ  ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

صوبے کے 14 اضلاع کے ضمنی انتخابات میں 175 امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد

20 حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے جن کیلئے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

انتخابی حلقے

پنجاب اسمبلی کے جن حلقوں میں الیکشن ہو رہا ہے ان میں، پی پی 7 راولپنڈی، پی پی 83 خوشاب، پی پی 90 بھکر 2، پی پی 97 فیصل آباد 1، پی پی 125 جھنگ، پی پی 127 جھنگ 4، پی پی 140 شیخوپورہ، پی پی 202 ساہیوال، پی پی 217 ملتان، پی پی 224 اور پی پی 228 لودھراں 5، پی پی 237 بہاولنگر، پی پی 272 اور پی پی 273 مظفر گڑھ، پی پی 282 لیہ، پی پی 288 ڈیرہ غازی خان، لاہور کے 4 حلقوں پی پی 158، پی پی 167، پی پی 168، پی پی 170 کی نشستیں شامل ہیں۔