بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی الیکشن،پنجاب حکومت نے ڈھٹائی سے الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کی،عمران خان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے ضمنی الیکشن میں ڈھٹائی سے سپریم کور ٹ کے احکامات اور الیکشن قواعد کی خلاف ورزی کی۔اپنے ایک ٹویٹ میں عمران خان نے کہاکہ دھاندلی کے لئے سرکاری مشینر ی کا کھلے عام استعمال کیا گیا، غیرقانونی بیلٹ اسٹمپ ،ووٹرزکو ہراساں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی رہنماگرفتارہوئے ،الیکشن کمیشن نے آنکھیں بند کئے رکھیں ،عدالتیں اب کھلیں اور اس پر کارروائی کریں ۔