لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست تسلیم کرلی۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیرقانون پنجاب ملک احمد نے کہاکہ دل سے تسلیم کرتا ہوں کہ ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو تاریخی فتح ملی ہے ،بظاہرپی ٹی آئی کا بیانیہ تسلیم کیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کی رائے کا احترام کرتے ہیں،وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے بھی بات ہوئی ہے انہوں نے عوام کی رائے کا احترام کرنے کا کہاہے۔ایک سوال پر ملک احمد نے کہاکہ بہت مشکل صورت حال ہے وفاق میں بھی اتحادی حکومت ہے۔
مسلم لیگ (ن)نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں شکست تسلیم کرلی








