اسلام آباد(ممتاز نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو کامیابی مبارک ہو۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے لکھا کہ پی ٹی آئی کو کامیابی مبارک ہو، الحمد للہ پنجاب میں ن لیگ حکومت نے شفاف الیکشن کروائے۔
پی ٹی آئ کو کامیابی مبارک ھو..
الحمد للہ پنجاب میں PMLNحکومت نے شفاف الیکشن کروا ۓکوئ دھاندلی کی شکایت یاانتظامیہ کےناجائز استعمال کی شکایت نہیں ھوئ.
ھم نےعوامی راۓ کےتقدس پہ آج پہرہ دیا
2018 انتخابات میں بھی یہ نشستیں PLMNکےپاس نہیں تھیں ان پہ PTIاورآزادامیدوار منتخب ھوۓ تھے— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) July 17, 2022
جاری کردہ پیغام میں وزیر دفاع خواجہ آصف لکھتے ہیں کہ کوئی دھاندلی کی شکایت یا انتظامیہ کے ناجائز استعمال کی شکایت نہیں موصول ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018 انتخابات میں بھی یہ نشستیں ن لیگ کے پاس نہیں تھیں ان پر پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار منتخب ہوئی تھے۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستیں اپنے نام کرلی ہیں جب کہ مسلم لیگ (ن) کو صرف 3 سیٹوں پر کامیابی ملی اور ایک سیٹ آزاد امیدوار کے حصے میں آئی۔
پنجاب میں پی ٹی آئی اتحاد کو سادی اکثریت حاصل ہوگئی ہے اور یوں پنجاب کے وزارت اعلیٰ کی سیٹ اب تحریک انصاف کے امیدوار کی ہی ہوگی، پی ٹی آئی اتحاد نے 186 نشستیں حاصل کرلی ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی کی 176 اور مسلم لیک (ق) کی 10 نشستیں ہیں۔
پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے پانچ بجے تک جاری رہی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔








