بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کی جانب سے بحری جہازوں کو اجازت، پاکستان کے لیے تیل کی ترسیل بحال ہونے کی امید

ایران نے پاکستان آنے والے تیل بردار بحری جہازوں کو اجازت دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جس سے توانائی کی فراہمی میں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق تین بحری جہاز کویت سے تیل لے کر پاکستان پہنچ رہے ہیں، جو موجودہ صورتحال میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے کرپٹو کونسل بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پیدا ہونے والا بحران صرف تیل تک محدود نہیں بلکہ عالمی سپلائی چین کو بھی متاثر کر رہا ہے۔
انہوں نے خبردار کیا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ اس بحران کا ابتدائی مرحلہ ہے، جبکہ اس کے وسیع تر اثرات ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔
ماہرین کے مطابق اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو اس کے اثرات نہ صرف خطے بلکہ عالمی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں، تاہم حالیہ پیش رفت سے وقتی طور پر کچھ ریلیف کی امید ضرور پیدا ہوئی ہے۔