یومِ پاکستان کے موقع پر بلوچستان بھر میں جوش و جذبے سے بھرپور تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے وطن کے لیے اپنی محبت اور عزم کا اظہار کیا۔ یہ تقریبات ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر انتظام منعقد کی گئیں۔
پرچم کشائی کی پروقار تقریب میں قومی پرچم کو سلامی دی گئی اور ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لیے دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر شہریوں نے پاکستان کے تحفظ، خودمختاری اور استحکام کے لیے ہر ممکن قربانی دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں جیسے سوئی، بارکھان، اوستا محمد، چاغی، کوہلو، چمن، جعفرآباد اور دالبندین میں بھی پاکستان زندہ باد ریلیاں نکالی گئیں، جن میں عوام کی ولولہ انگیز شرکت دیکھی گئی۔
بلوچستان کے عوام نے یومِ پاکستان کے موقع پر قومی یکجہتی اور عظیم قومی خواب کے عملی اظہار پر فخر کا اظہار کیا اور متحد و مضبوط ہونے کا پیغام دے کر دشمن کو واضح انتباہ بھی دیا۔
یوم پاکستان: بلوچستان بھر میں قومی پرچم کی بہار اور شاندار ریلیاں








