اسلام آباد: (مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ایجنٹ کو گرفتار کر لیا ۔گرفتار ہونے والوں میں امتیاز علی، اکمل وڑائچ، ساجد حسین اور خرم شہزاد شامل ہیں۔اکمل وڑائچ اشتہاری ملزم ہے اور 4 مقدمات میں مطلوب تھا۔ملزمان کے خلاف کارروائی ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے کی۔انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی ،انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 ایجنٹ گرفتار







