بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واپڈا کا دیامر میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے اہم اقدام

واپڈا دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ کے تحت مقامی کمیونٹی کی سماجی و معاشرتی ترقی کے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے اور تعلیم، خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اور اہم فیصلہ کر لیا ہے۔
واپڈا نے دیامر میں کمیونٹی بیسڈ 75 گرلز اسکولوں کے لیے 9 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد رقم مختص کی ہے۔ اس اقدام سے چلاس، تانگیر اور داریل کے تقریباً 2,250 آؤٹ آف اسکول بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں گی۔
مزید برآں، تانگیر اور داریل کے پانچ سرکاری اسکولوں کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے لیے 2 کروڑ 95 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، اور ان اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے دو کوسٹر بسیں بھی فراہم کی جائیں گی۔
قبل ازیں، واپڈا نے پراجیکٹ ایریا میں تعلیم کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات مکمل کیے ہیں، جن میں 2 ارب 10 کروڑ روپے کی لاگت سے چلاس کیڈٹ کالج کا قیام شامل ہے۔ تھور آرمی پبلک اسکول کا قیام اور تانگیر و داریل کے سرکاری اسکولوں کی اپ گریڈیشن بھی مکمل ہو چکی ہے۔ مزید منصوبے بھی منظوری کے مراحل میں ہیں۔
واپڈا پراجیکٹ ایریا میں مجموعی طور پر معاشی و سماجی ترقی اور انفراسٹرکچر کے لیے 78 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کر رہا ہے، جس سے علاقے کی تعلیم اور معیار زندگی بہتر بنانے میں مدد مل رہی ہے۔