اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ اجلاس اب 22اگست شام 4بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔ پہلے یہ اجلاس 20جولائی کو ہونا تھا۔اجلاس میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ق) کے ارکان بھی شرکت کریں گے ۔اسپیکر نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے لاتے ہوئے کی ہے۔
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل،20اگست کوہوگا








