صادق آباد(نیوز ڈیسک)دریائے سندھ میں باراتیوں سے بھری کشتی الٹنےکے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں ایک کشتی کے ذریعے تقریباً 100 مسافر بارات لے کر کھروڑ سے ماچھکہ آرہے تھے کہ ماچھکہ کے قریب کشتی الٹ گئی، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا میں گرنے والوں کی بڑی تعداد کو بچالیا تاہم متعدد افراد ڈوب گئے جن میں سے تاحال 20لاشیں نکال لی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں اب تک 20افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، نکالی گئی لاشیں خواتین کی ہیں، باراتیوں سے بھری کشتی میں خواتین اور بچوں سمیت 100 افراد سوار تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ افسوس ناک حادثہ اوور لوڈنگ کے سبب پیش آیا، دریائے سندھ میں ڈوب جانے والے افراد کی تلاش میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، حادثے کے بعد زیادہ تر افراد کو مقامی افراد نے بچالیا تھا۔
دریائے سندھ میں کشتی الٹنےکے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہوگئی







