بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کل شیخ رشید کو دو نمبر کہنے والے شرقپوری نے آج بڑی شخصیت قرار دیدیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) کل تک شیخ رشید کو دو نمبر آدمی کہنے والے جلیل شرقپوری نے آج انہیں بڑے لیول کی شخصیت قرار دیدیا، کہتے ہیں غصے میں میرے منہ سے سخت الفاظ نکلے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جلیل شرقپوری نے کہا کہ رشید کا لیول بہت بڑا ہے وہ وفاقی وزرا اور بڑے لوگوں سے بھی کم ہی ملتے ہیں، شیخ صاحب کا یہ لیول نہیں ہے کہ وہ مجھ جیسے چھوٹے بندے پر کمنٹ کریں، غصے میں میرے منہ سے سخت الفاظ نکلے، مجھے بُرا بھلا کہنے کیلئے کلپ چلایا گیا جس پرغصہ آگیا تھا۔
جلیل شرقپوری نے کہاکہ عمران خان کی سوچ کو پسند کرتاہوں ان کیساتھ رہوں گا، شیخ رشید کا لیول بہت بڑا ہے، وہ عام لوگوں سے بہت کم تعلق رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ لوگ کہہ رہے تھے استعفیٰ نہ دیں، میں نے کہا تھا حمزہ شہباز کو ووٹ دوں گا لیکن ملنا نہیں چاہتا، بار بارکہنے پر حمزہ شہبازسے ملنے گیا۔
انہوں نے کہاکہ ن لیگ کے ٹکٹ پر تھا اس لیے ووٹ انہیں ہی دینا تھا، اکثردوستوں کی رائے تھی اختلاف ہے تو استعفیٰ دیتے ہیں، ایک ہی راستہ تھا حمزہ شہبازکو ووٹ دوں یا استعفیٰ دے دوں، اس لیے میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا، خان صاحب کی سوچ کو پسند کرتا ہوں ان کیساتھ رہوں گا۔