بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عام انتخابات اگست 2023 میں ہونگے، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 22 جولائی کے الیکشن میں بھرپور مقابلہ کرینگے، عام انتخابات اگست 2023 میں ہوں گے، الیکشن میں نہیں جائیں گے، حکومت مدت پوری کرے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ سیاست میں ہمیشہ کارڈز موجود ہوتے ہیں، الیکشن لڑیں گے جو جیتے گا وہ حکومت میں بیٹھے گا، پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ نہ اسٹیبلشمنٹ کی مدد کی ضرورت تھی نہ مدد مانگی، عدالت اور اداروں کو چاہیے قانون کے مطابق فیصلے کریں، فارن فنڈنگ کا فیصلہ آج تک کیوں نہیں آیا؟، عبوری حکومت موجودہ مسائل کا حل نہیں۔
شاہد خاقان نے کہا ہم کامیاب نہ ہوئے تواپوزیشن میں بیٹھیں گے بھاگیں گے نہیں، کل ٹھپے لگتے تو الیکشن کے نتائج مختلف ہوتے، پی پی 7 میں کوئی آر ٹی ایس نہیں بیٹھا۔