بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری کی رات گئے لاہور میں خفیہ ملاقات ، عمران خان کیخلاف گھیر اتنگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ممتاز نیوز)ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور آصف زرداری نے رات گئے لاہور میں خفیہ ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے فی الحال حمزہ شہباز کو استعفی دینے سے روک دیا۔شہباز شریف ضمنی الیکشن میں شکست کے بعد حمزہ کو استعفی کا کہہ چکے تھے۔

ذرائع نے آصف علی زرداری کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ آپ کسی بھی معاملے میں جلد بازی نہ کریں سیاست میں کئی آپشنز ہوتے ہیں۔مرکز اور پنجاب میں مل کر بہتر فیصلے کرینگے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آنے والے دنوں میں عمران خان کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس بھی دائر کرے گی۔