بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں ن لیگ کو شکست، رانا ثنااللہ نے اہم ترین وجہ بتادی

اسلام آباد(نیوزڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شکست کی اہم ترین وجہ سے پردہ اٹھا دیا ۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہمارے کارکنوں نے امیدواروں کو قبول نہیں کیا لیکن ان نتائج کو ن لیگ کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہم نے کوتاہیوں کو دور کرنے کیلیے ضمنی انتخابات کے نتائج کا جائزہ لیا ہے۔
ن لیگی رہنما نے اپنے ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ پارٹی آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر مخالفین کو پیچھے چھوڑے گی۔