نئی دہلی( نیوزڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ میں میڈیکل کالجوں کے لیے داخلہ ٹیسٹ کے دوران امتحانی مرکز کی طالبات نے ان کے زیر جامےاتروالیے،متاثرہ طالبہ کے والد نے پولیس میں کیس درج کرا دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے،کیرالا کی اعلیٰ تعلیم کی وزیر نے اس واقعے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے ملک کے وفاقی وزیر تعلیم سے اس واقعہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
متعدد سیاسی تنظیموں اور طلبہ تنظیموں نے واقعے کے خلاف احتجاج کیا ہے۔








