بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی آئینی عدالت نے باپ سے قبل فوت بیٹی کے ورثا کے حقوق بحال کر دیے

وفاقی آئینی عدالت(Federal Constitutional Court) نے وراثت کے حقوق سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے باپ سے پہلے فوت ہونے والی بیٹی کے ورثا کے وراثتی حقوق بحال کر دیے۔ 

عدالت نے ورثا کی فریق مقدمہ بننے کی درخواست منظور کر لی۔ سردار بیگم کے ورثاء کو اپنے حقوق کے لیے 68 سال لگے۔

وکیل کے مطابق ریونیو ریکارڈ کی غلطی سے ورثاء 68 برس محروم رہے۔

مزیدپڑھیں:امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی زیر صدارت اسرائیل لبنان مذاکرات شروع

عدالت نے ورثاء کو مقدمے میں ضروری فریق قرار دینے کا حکم دے دیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے مطابق باپ کے فوت ہونے سے پہلے انتقال ہونے والی بیٹی کے ورثاء بھی حق دار ہیں۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ کنسولیڈیشن کارروائی ناقص قرار دی جاتی ہے، تکنیکی نکات انصاف میں رکاوٹ نہیں بن سکتے۔