بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف کا پاکستان کی معاشی اصلاحات پر اطمینان کا اظہار، پیشرفت کو سراہا

عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے پاکستان میں جاری معاشی اصلاحات اور حالیہ پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کے معاشی استحکام، اصلاحاتی اقدامات اور جاری پروگرام پر عملدرآمد سے متعلق امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اصلاحاتی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کے باعث معیشت میں بہتری اور استحکام دیکھنے میں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:چین کا ایران کی خودمختاری اور سلامتی کے احترام پر زور، مشرق وسطیٰ میں امن کی حمایت

انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، تاہم مضبوط معاشی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

کرسٹالینا جارجیوا کے مطابق ساختی اصلاحات کا تسلسل کسی بھی معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے ناگزیر ہے، اور پاکستان کو اس سمت میں اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہییں۔