کراچی: جنوبی افریقی کرکٹر رائلی روسو (Rousseau) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے منفرد اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔
کراچی میں پی ایس ایل 11 کے 23ویں میچ کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے جب رائلی روسو پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے تو انہوں نے پی ایس ایل میں اپنے 100 میچز مکمل کر لیے۔ اس کے ساتھ ہی وہ لیگ کی تاریخ میں 100 میچز کھیلنے والے پہلے غیر ملکی کرکٹر بن گئے۔
مزید پڑھیں:ملکی توانائی شعبے میں اہم پیش رفت,کوہاٹ میں تیل و گیس کی بڑی دریافت
36 سالہ رائلی روسو گزشتہ کئی برسوں سے پی ایس ایل کا مستقل حصہ ہیں اور وہ مسلسل 10ویں سیزن میں لیگ کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے 4 سیزنز میں ملتان سلطانز جبکہ 6 سیزنز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق روسو نے اب تک 99 میچز میں 2366 رنز اسکور کیے ہیں، جن میں 3 شاندار سنچریاں اور 11 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی مستقل مزاجی اور کارکردگی نے انہیں پی ایس ایل کے نمایاں غیر ملکی کھلاڑیوں میں شامل کر دیا ہے۔









