بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فاسٹ ٹرین سوا دوگھنٹے میں لاہور سے راولپنڈی کا سفر طے کرے گی،ریلوے حکام


Warning: Trying to access array offset on value of type bool in /home/cn0hgdhfr55b/public_html/dailymumtaz.com/wp-content/themes/dmumtaz/template-parts/content/content-single.php on line 20

خوشخبری، لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ۔پنجاب (punjab)میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز ہونے جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ایم او یو پر دستخط کردیے ہیں۔ لاہور سے راولپنڈی تک پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین چلائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان اہم ایم او یو طے پا گیا ہے، فاسٹ ٹرین سوا دوگھنٹے میں لاہور سے راولپنڈی کا سفر طے کرے گی، پنجاب کے 8 لوکل روٹس پر بھی جدید ٹرین چلائی جائے گی، شاہدرہ سے نارووال 79کلومیٹر،نارروال سے سیالکوٹ 62 کلومیٹرٹرین چلے گی۔

رائیونڈ، قصور، پاکپتن اور لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ پر بھی نئی ٹرین چلائی جائے گی۔ شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ کے 220 کلومیٹر طویل روٹ پر ٹرین چلے گی۔

مزید پڑھیں:مردان میں ماربل کان میں پھنسے مزدور کو 17 دن بعد زندہ نکال لیا گیا

فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، شاہین آباد پر 68 کلومیٹر طویل روٹ پر ریل کا سفر ہوگا، کوٹ ادو سے براستہ ڈی جی خان کشمور تک 303 کلومیٹر منصوبہ بھی شامل ہے، تمام نو روٹس پر تقریباً9کروڑ افراد مستفید ہوں گے۔