بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عبدالرزاق ہوں نہ اظہر محمود، میں فہیم اشرف ہوں: آل راؤنڈر کا تنقید کرنیوالوں کو جواب

اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر فہیم اشرف( Faheem Ashraf) نے واضح کیا ہے کہ وہ خود کو ماضی کے لیجنڈری آل راؤنڈرز عبدالرزاق (Abdul Razzaq) اوراظہر محمود( Azhar Mahmood) سے نہ قریب سمجھتے ہیں اور نہ ہی ان کا متبادل بننا چاہتے ہیں۔

کراچی کنگز(Karachi Kings) کے خلاف فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے فہیم اشرف نے کہا، میں فہیم اشرف ہوں، میں عبدالرزاق یا اظہر محمود نہیں بن سکتا۔ جو لوگ آج تنقید کرتے ہیں، وہ ماضی میں بھی ایسا ہی کرتے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11: حیدر آباد کنگز مین 5 وکٹوں سے کامیاب، راولپنڈیز کو مسلسل چھٹی شکست

انہوں نے پاکستانی کرکٹ کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سب کو مل کر کھیل کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ نئی نسل کرکٹ کو اپنانے کی طرف راغب ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں باہمی اختلافات اور نفرتوں کو کم کر کے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

فہیم اشرف نے میچ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی سمیر منہاس( Sameer Manhas) کی بھی تعریف کی اور کہا کہ وہ ایک سمجھدار کھلاڑی ہیں جنہوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔