بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہِ نیلم مختلف مقامات پر بند

بارش اورلینڈسلائیڈنگ(Landslide) کے باعث شاہراہِ نیلم مختلف مقامات پربند ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وادیٔ نیلم کے علاقوں دواریاں، شیخ بیلہ اور کیل کے مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ کے باعث سڑک بند ہوچکی ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نیلم کے مطابق شاہراہ کی بندش کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ مقامات پرسڑک کی بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔

مزیدپڑھیں:یورپ کی قیادت عوامی مفاد کے بجائے بیرونی پالیسیوں پر چل رہی ہے: روسی وزیر خارجہ

محکمہ شاہرات کی مشینری کے ذریعے ملبہ ہٹانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انتظامیہ کی وادیٔ نیلم کا رخ کرنے والے سیاحوں کواحتیاط کے ساتھ سفر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔