بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فرانسیسی صدر کا اٹلی کی وزیراعظم کا گرم جوشی سے استقبال، ویڈیو وائرل

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون (emmanuel macron)اور اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی(Georgia Meloni) کے درمیان پیرس میں ہونے والی ملاقات ایک غیر معمولی لمحے کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ایلیزی پیلس میں ایران اور آبنائے ہرمز سے متعلق اہم مذاکرات کے لیے ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ایک دوستانہ اور غیر ضروری گرم جوشی سے استقبال اچانک قدرے عجیب صورتحال اختیار کر گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میکرون میلونی کے ساتھ رسمی طریقہ کار سے زیادہ اپنائیت سے پیش آئے، میکرون کا بوسہ دینا میلونی کے لیے حیران کن ثابت ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Firstpost (@firstpost)


گلے لگانا اور گال چھونا یورپی ممالک میں عام طور پر دوستانہ یا رسمی سلام کا طریقہ سمجھا جاتا ہے، تاہم اس غیر معمولی لمحے نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی، جہاں صارفین نے باڈی لینگویج اور سفارتی آداب پر مختلف آراء کا اظہار کیا، صارفین کی طرف سے فرانسیسی صدر کو رسمی سفارتی آداب سے تجاوز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مزیدپڑھیں:کسی پرحملے کا ارادہ نہیں، صرف اپنے دفاع کا قانونی حق استعمال کررہے ہیں، ایرانی صدر

کچھ صارفین کے مطابق یہ محض ایک ہلکا پھلکا مزاحیہ لمحہ تھا، جبکہ دیگر نے اسے غیر رسمی اور غیر متوقع قرار دیا۔

علاوہ ازیں سوشل میڈیا پر کچھ صارفین ان تصاویر پر مزاحیہ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

اہم سفارتی اجلاس کے باوجود یہ مختصر واقعہ عالمی سطح پر توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ یہ ملاقات آبنائے ہرمز پر یورپی رہنماؤں کے اہم اجلاس کے سلسلے میں ہوئی، جس پر فرانس، برطانیہ اور اٹلی سمیت یورپی ممالک اس تنازع پر بات چیت کر رہے ہیں، اس کانفرنس میں تقریباً 40 ممالک کے نمائندے شریک تھے۔