اسلام آباد(ممتازرپورٹ)سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل دو رکنی بنچ وزیرداخلہ رانا ثنااللہ کے خلا ف سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کی توہین عدالت کی درخواست کی (کل)جمعرات ،21جولائی سماعت کرے گا۔ دورکنی بنچ نے بدھ کو رراناثنا اللہ کی پی ٹی آئی کے پانچ ارکان پنجاب اسمبلی کے غائب ہوجانے کے دھمکی آمیزبیان کے تراشے اور ویڈیوزطلب کی تھیں جو پرویزالٰہی اور تحریک انصاف کے وکلا نے سپریم کورٹ میں جمع کرادیں جس کے بعد یہ درخواست (کل) جمعرات کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کرد ی گئی۔
سپریم کورٹ،رانا ثنااللہ کیخلا ف پرویزالٰہی کی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کل ہوگی








