بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف نیا قرضہ دینے سے پہلے پاکستان کو سعودی فنڈنگ کی یقین دہانی چاہتا ہے،بلوم برگ کادعویٰ

نیویارک(نیوزڈیسک)نیویارک میں قائم میڈیاگروپ ’’بلو م بر گ‘‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی مانیٹر ی فنڈ(آئی ایم ایف ) پاکستان کو نئے قرض کے اجراسے پہلےاسے سعودی عرب کی طرف سے فنڈنگ کی یقین دہانی چاہتا ہے۔ ’’بلوم برگ‘‘ نے اپنی رپورٹ میں اس معاملے سے آگاہ حکام کے حوالے سے بتایاکہ آئی ایم ایف پاکستان کو نئے فنڈز کے اجراسے پہلے سعودی عرب کی طرف سے اسے مالی معاونت فراہم کرنے کے وعدے کا جائزہ لیناچاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کو زیادہ سے زیادہ 4 ارب ڈالر کی فنڈنگ ​​کے ذریعے اس بات کو یقینی بنائے کہ آئی ایم ایف کے قرض کے بعد اسلام آباد کو فنڈنگ ​​میں کوئی فرق نہ پڑے،اس منتقلی میں آئی ایم ایف کی طرف سے برقراررکھنے جانے والے زرمبادلہ کے ذخائر کے اضافی اثاثے شامل ہوسکتے ہیں۔یہ معاملہ اس لیے اہم ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کو ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر کا قرضہ دینے والا ہے،یہ رقم وزیر اعظم شہباز شریف کی حکومت کے لیے دیوالیہ سے بچنے کے لیے ناکافی ہوگی۔ پاکستان کا روپیہ اور بانڈز بھی سکڑ رہے ہیں کیونکہ مالیاتی مشکلات اور غیر یقینی سیاسی صورتحال ملک کو تباہی کی طرف لے جار رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کی وزارت خزانہ کی طرف سے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔