بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹک ٹاک کا نیا اے آئی میم ری مکسر فیچر متعارف

ٹک ٹاک ایک نئے اے آئی پر مبنی فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جو ایپ میں کمنٹس کے استعمال کے طریقے کو بدل سکتا ہے۔ اس فیچر کا مقصد صارفین کو زیادہ تخلیقی انداز میں مواد کے ساتھ تعامل کا موقع دینا ہے۔

کمپنی کے مطابق “میم ری مکسر” نامی اس ٹول کے ذریعے صارفین کو یہ سہولت ملے گی کہ وہ دوسروں کی ویڈیوز پر مبنی اے آئی جنریٹڈ تصاویر یا ری مکس تیار کر سکیں۔ اس کے لیے سسٹم خودکار طور پر اجازت فراہم کرے گا، تاہم صارف چاہیں تو اس آپشن کو بند بھی کر سکیں گے۔

اس فیچر کی مدد سے کوئی بھی شخص کسی ویڈیو سے متعلق نئی تخلیقی تصویر بنا سکتا ہے، جیسے کسی عام منظر کو مختلف پس منظر یا ماحول میں تبدیل کر دینا۔ یہ تصاویر پھر اصل ویڈیو کے کمنٹس سیکشن میں شیئر کی جا سکیں گی۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف کسی جگہ کی ویڈیو اپ لوڈ کرتا ہے تو دوسرے لوگ اسے اے آئی کے ذریعے تبدیل کر کے مختلف مناظر یا سیٹنگز میں دکھا سکیں گے، جیسے ساحل، پہاڑ یا کوئی اور مقام۔
مزید پڑھیں— شادی کی تقریب میں جوتا چرائی، آریان خان کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ یہ فیچر ابھی تجرباتی مرحلے میں ہے اور محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ کمپنی مستقبل میں اس میں مزید بہتری لانے اور اسے وسیع پیمانے پر جاری کرنے پر غور کر رہی ہے۔

ابتدائی طور پر یہ آپشن آن رکھا جائے گا، تاہم صارف اسے بند بھی کر سکیں گے، لیکن ہر ویڈیو کے لیے الگ سے سیٹنگ مینج کرنا پڑ سکتی ہے۔