بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے”اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم” پورٹل کا افتتاح کر دیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے”اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم” پورٹل کا باقاعدہ افتتاح (portal open)کر دیا۔

اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم کے تحت پنجاب کے مختلف اضلاع میں 13 ہزار 812 زرعی لاٹس سے 88 ہزار سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق دیہات میں بے روزگار کاشتکاروں کو 10 سال کے لیے زمین دی جائے گی۔کامیاب امیدوار کو 25 سے 40 لاکھ مالیت کی زرعی اراضی ملے گی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ زمین صرف زرعی مقاصد کے لیے استعمال ہوگی، تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔ کاشتکار اپنی مرضی کی فصل کاشت کر سکیں گے۔

پنجاب حکومت کے اعلامیے کے مطابق فی ایکڑ 50 ہزار سے ڈھائی لاکھ روپے آباد کاری ون ٹائم گرانٹ دی جائے گی، خواہشمند کاشتکار 2 سے 18 مئی تک اپلائی کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:پاکستانی نوجوان کا عالمی کارنامہ، اے آئی کمپنی کی قیمت 60 ارب ڈالرلگ گئی، ایلون مسک متاثر

اعلامیے میں کہا گیا کہ کمیٹی سال میں دو مرتبہ وزٹ کرکے کاشت کا جائزہ لے گی۔