بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پہلگام فالس فلیگ میں ایٹمی تصادم کی کوششوں نے بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بے نقاب

پہلگام فالس فلیگ(Pahalgam False Flag) کے دوران ایٹمی تصادم کی کوششوں نے بھارتی میڈیا کا بھیانک چہرہ بے نقاب کردیا۔

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا نے مضحکہ خیز بیانیہ اور من گھڑت پروپیگنڈا کی انتہا کردی ،مودی کی ایما پر بھارتی میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد بغیر ثبوت کے پاکستان کو ذمہ دار ٹھرایا ،بھارتی میڈیا پر مودی کی کٹھ پتلیوں نے پاکستان کیخلاف جنگ کا آغاز کرنے اور پاک فوج کو نشانہ بنانے کا شور مچا دیا۔

بھارتی میڈیا نے مودی کی ہندوتوا پالیسی کو اپناتے ہوئے مسلمانوں کیخلاف نفرت انگیز مواد پھیلایا ،مودی کی معمول کی میٹنگز کو بھی بھارتی میڈیا پر سنسنی خیز جنگی اقدامات کے طور پر پیش کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:پہلگام فالس فلیگ،پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارت کیلئے بڑا معاشی دھچکا ثابت

عالمی ماہرین کے مطابق حقائق کو یکسر نظر انداز کرکے بھارتی میڈیا مسلسل پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں ایٹمی طاقتوں کے تصادم کی بھرپور کوشش کرتا رہا ،بھارتی میڈیا پر بیٹھے بھارت کے سابق نااہل فوجی تجزیہ کار بھی جنگ کے شعلے بھڑکانے میں پیش پیش رہے، گودی میڈیا کا مودی سے ناقص سکیورٹی اور پالیسی ناکامی سے متعلق سوال نہ کرنا فالس فلیگ کا منہ بولتا ثبوت ہے۔