بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

​صدر مملکت آصف علی زرداری کی لاہور میں تقریبِ میں شرکت

صدر مملکت آصف علی زرداری(Asif Ali Zardari) نے لاہور میں منعقدہ نواب شہزاد علی خان کی صاحبزادی کی تقریبِ منگنی میں شرکت کی۔

​صدر مملکت نے اس خوشی کے موقع پر نواب شہزاد علی خان اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے جوڑے کے خوشحال مستقبل اور کامیابی کے لیے نیک تمناوں کا بھی اظہار کیا ۔

مزیدپڑھیں:وہاڑی: ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کیس کے ملزم نے خودکشی کر لی

​تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیر رضا حیات ہراج اور رکن صوبائی اسمبلی (پی پی پی) سید مرتضیٰ حسن اور سلمان شہباز نے بھی شرکت کی۔ لاہور کی کاروباری برادری کے سرکردہ ارکان اور دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں