بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی حکومت نے پیٹرول پر لیوی میں اضافہ کردیا

وفاقی حکومت نے پیٹرول(Petrol) پر لیوی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ذرائع پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر بڑھا دی گئی۔

پیٹرول پر لیوی 107 روپے 38 پیسے فی لیٹر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتے کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے ہوگئی۔

مزیدپڑھیں:فضل الرحمان نے عالمی حالات کے باعث مہنگائی کیخلاف تحریک کی کال مؤخر کردی

ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا ہے، نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

مٹی کا تیل 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔