بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز کا لاہور میں پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز(Maryam Nawaz Sharif) نے لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کے اندر 50 ایکڑ پر مشتمل پنجاب فلم سٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے، جسے ملک کا پہلا مکمل “اینڈ ٹو اینڈ” میڈیا پروڈکشن ہب قرار دیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے کے تحت فلم، ٹی وی، اینیمیشن اور ڈیجیٹل میڈیا کے لیے جدید سہولیات ایک ہی جگہ فراہم کی جائیں گی، جن میں جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز، پوسٹ پروڈکشن لیبز اور وی ایف ایکس کی سہولیات شامل ہیں تاکہ بیرونِ ملک انحصار کم کیا جا سکے۔

مزیدپڑھیں:لاہور کی بڑی سڑکوں کو ٹریفک کے حوالے سے ماڈل بنانے کا فیصلہ

فلم سٹی میں شوٹنگ کے لیے مختلف سیٹس، ایک مرکزی جھیل، بین الاقوامی ایونٹس کے لیے کنونشن ہال، میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول بھی قائم کیے جائیں گے۔ اس منصوبے سے نہ صرف فلمی صنعت کی بحالی میں مدد ملنے کی توقع ہے بلکہ اینیمیشن، گیمنگ اور ڈیجیٹل میڈیا کے شعبوں کو بھی فروغ ملے گا۔

اقدام سے ہزاروں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جبکہ اسے تخلیقی معیشت کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔