بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی پی ایل ، پنجاب کنگز کی تاریخی فتح، پریتی زنٹا نے اپنے کھلاڑی کو مکا دے مارا،ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

آئی پی ایل 2026 میں پنجاب کنگز(Punjab Kings) نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف وہ کر دکھایا جو آج تک لیگ کی تاریخ میں کوئی نہ کر سکا تھا۔ ایک اعصاب شکن مقابلے میں پنجاب نے 265 رنز کا بڑا ہدف کامیابی سے حاصل کر لیا، جو لیگ کی تاریخ کا سب سے بڑا کامیاب رن چیز ثابت ہوا۔

اس تاریخی جیت کے بعد ٹیم کی اونراور بولی ووڈ اسٹار پریتی زنٹا کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے جوش پر قابو نہ رکھ سکیں۔میچ جیتنے کے بعد جب پریتی زنٹا میدان میں کھلاڑیوں کو مبارکباد دینے پہنچیں، تو انہوں نے نوجوان اوپنر پرینش آریا کی کارکردگی سے خوش ہو کر انہیں مذاق میں ایک مکا مارا۔

پریتی کے اس اچانک اور دوستانہ انداز پر پرینش آریا نے بھی بڑے دلچسپ تاثرات دیے، جسے دیکھ کر کمنٹری باکس میں بیٹھے سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری خود کو نہ روک سکے اور برجستہ بولے، واہ، یہ تو واقعی ایک زبردست پنچ تھا!اس میچ میں دہلی کیپیٹلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے ایل راہول نے 152 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی، جو کسی بھی بھارتی بلے باز کا آئی پی ایل میں سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

مزیدپڑھیں:واشنگٹن فائرنگ واقعہ، مشتبہ حملہ آور کی شناخت ہو گئی

تاہم ان کی یہ اننگز بھی رائیگاں ثابت ہوئی۔ پنجاب کنگز نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے میچ کا رخ بدل دیا اور تاریخی فتح اپنے نام کر لی۔پریتی زنٹا کی ٹیم کا یہ بنداس انداز سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔