بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ایس ایل ،راولپنڈیز نے ڈیرل مچل اور عماد بٹ کو ریلیز کردیا

پاکستان سپر لیگ سیزن 11 میں فرنچائز راولپنڈیز نے ٹیم سے ڈیرل مچل(Daryl Mitchell) اور عماد بٹ کو ریلیز کردیا۔عماد بٹ کو نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے پی ایس ایل سے ریلیز کیا گیا ہے۔

عماد بٹ کو بنگلا دیش سے سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کو بھی اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔ وہ بھی پچھلے میچ کے بعد فٹنس مسائل کا شکار تھے۔واضح رہے کہ راولپنڈیز کی ٹیم اس سے قبل انجری کے شکار نسیم شاہ کو ریلیز کئے جانے کا اعلان کر چکی ہے۔

مزیدپڑھیں:پی ایس ایل 11 کے فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت 27 اپریل سے شروع ہوگی