بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف بی آئی چیف کاش پٹیل کو شراب پینے، سرعام پیشاب کرنے پر گرفتار کیے جانے کا انکشاف

امریکا کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (FBI) کے بھارتی نژاد چیف کاش پٹیل کا سرعام شراب پینے اور پیشاب کرنے پر گرفتار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل نے اعتراف کیا ہے کہ انہیں اپنی جوانی کے دور میں 2 مرتبہ گرفتار کیا جاچکا ہے۔

دی انٹرسیپٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق کاش پٹیل نے یہ تذکرہ 2005 میں میامی ڈیڈ پبلک ڈیفنڈر کے دفتر میں اہلکاروں کی فائل کے ایک حصے کے طور پر لکھا کر کیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ ایک رات وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شراب کے بار میں جشن منارہے تھے، اس دوران انہوں نے شراب بھی تھی، گھر جاتے وقت راستے میں پیشاب کرنے کی کوشش کی جس پر ایک پولیس اہلکار نے انہیں سرعام پیشاب کرنے کے جرم میں گرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق کاش پٹیل نے یہ بھی لکھا کہ وہ 2001 میں ورجینیا کی یونیورسٹی آف رچمنڈ کے طالب علم تھے اور انہوں نے اس دوران شراب پی تھی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

مزیدپڑھیں:شاہ رخ خان چاہتے تھے میں انکی فلم کیلئے گانا گاؤں، علی ظفر کا انکشاف

خط کے آخر میں کاش پٹیل نے معذرت کی اور لکھا کہ یہ واقعات ان کے معمول کے طرز عمل کی نمائندگی نہیں کرتے۔

تاہم ڈائریکٹر ایف بی آئی کے ترجمان نے الزامات کی تردید کی اور کہا کہ کاش پٹیل کے پس منظر کی جانچ پڑتال کے بعد انہیں ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔