بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان چیئرمین نیب تعینات

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی جی آئی بی آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب لگا دیا گیا۔حکومت نے سابق آئی بی آفیسر آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب نامزد کردیا۔ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

آفتاب سلطا ن ایک نامی گرامی بیورکریٹ رہ چکے ہیں۔آفتاب سلطان نے بینک آف پنجاب میں 7 ارب روپے کے فراڈ کیس کی انکوائری بھی تھی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں ڈی جی آئی بی بھی رہ چکے ہیں۔ آفتاب سلطان نے خود بھی کئی نیب انکوائریوں کا سامنا کیا ہے۔ پاکستان میں او آئی سی کانفرنس کے لئے جب باہر سے گاڑیاں ایمفورٹ کررہے تھے تو انہوںنے منع کیا تھا انہوں سیکیورٹی کی وجوہات پر گاڑیاں منگوانے سے منع کیا تھا۔

آفتاب سلطان کا تعلق پولیس سروس پاکستان سے تھا وہ گریڈ 22 کے افسر تھے اور پولیس میں اعلیٰ عہدوں سمیت آئی بی کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

آفتاب سلطان مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے دور میں انٹیلی جنس بیورو کے سربراہ رہے۔

2002 میں پرویز مشرف کے دور حکومت میں آفتاب سلطان ڈی آئی جی سرگودھا تعینات رہے، انہیں اس دور حکومت میں معطل کیا گیا تھا۔

2013 کے عام انتخابات کے دوران آفتاب سلطان آئی جی پنجاب تعینات تھے۔

آفتاب سلطان کے والد اور ساس دو دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔ آفتاب سلطان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔ انہوں نے پولیس میں اپنے کیریئر کاآغاز 1977ءمیں بطور اے ایس پی پنجاب پولیس کیا تھا۔