جرمنی کے فٹبال اسٹیڈیم (Football Stadium)کے ٹوائلٹ سے ادھیڑ عمر شخص کی لاش برآمد ہونے پر خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
شالکے کے ویلتنز ایرینا اسٹیڈیم میں ایک کلینر نے معمول کی صفائی کے دوران ٹوائلٹ میں لاش دیکھی، جس کی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور تحقیقات شروع کر دیں۔
اگرچہ اس بات کا کوئی شبہ نہیں کہ وہاں کسی جرم کا ارتکاب کیا گیا تھا لیکن جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ یہ معلومات کی جارہی ہیں کہ اگلے دن تک اس شخص کے لاپتہ ہونے کا کسی کو احساس کیوں نہیں ہوا۔
مزیدپڑھیں:ام رباب کے والد، دادا، چچا کے قتل کا کیس، فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں اپیل دائر
واضح رہے کہ مذکورہ شخص ایک روز قبل اسٹیڈیم میں ایونٹ میں موجود تھا۔









