بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب میں ہمارے نمبرزپورے، مینڈیٹ چوری کیا تو پھر میں ذمہ دار نہیں ہوں گا،عمران خان

 لاہور(نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے ہماری پارٹی کے پاس پورے نمبرز ہیں اس لیے چوری کے پیسے سے عوامی مینڈیٹ چوری کیا تو پھر میں ذمہ دار نہیں ہوں گاجبکہ انہوں نے موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے تحت آئندہ عام انتخابات نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ سکندر سلطان راجہ جیسا بد دیانت شخص زندگی میں نہیں دیکھا ۔ لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کے احتجاج سے بذریعہ ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جنہوں نے پنجاب ضمنی انتخابات کرایا انہیں سزا دینی چاہیے کیونکہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ جتنا پیسا پنجاب ضمنی الیکشن میں چلا، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، سکندر سلطان جیسا بدیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، الیکشن میں 163 طریقے ہیں دھاندلی کے ای وی ایم سے 130 ختم ہوجاتے ہیں،ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ کسی طرح ای وی مشین آجائیں، پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں نے ای وی ایم کی مخالفت کردی،چیف الیکشن کمشنر بھی ای وی ایم کے خلاف تھے۔انہو ںنے کہاکہ ضمنی الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی گئی الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی مدد کی، پولیس نے ایف آئی آر کاٹیں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیاسینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کیخلاف ہم سپریم کورٹ گئے،خفیہ ووٹ کے خلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا ،سندھ بلدیاتی انتخابات صرف بارش کی وجہ سے ملتوی کردیا،ڈسکہ ضمنی الیکشن میں20پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئیں،چیف الیکشن کمشنر نے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا ۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف 8دفعہ الیکشن کمیشن گئی لیکن اس نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا،ہم نے سرکاری مشینری اور الیکشن کمیشن کےخلاف بھی الیکشن لڑے، ضمنی الیکشن میں صرف 12پارٹیوں کیخلاف نہیں لڑے۔ انہوں نے کہا کہ صاف اورشفاف الیکشن کے لیے ہم ای وی ایم لانے کی بات کر رہے تھے، ضمنی الیکشن میں جس طرح قوم کھڑی ہوئی سب کو سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، اب قوم حقیقی آزادی کی طرف نکل گئی ہے، اس وقت آصف زرداری، شہباز شریف، فضل الرحمان تھری اسٹوجز پیسہ چلانے لگے ہیں، کل پنجاب کے چیف منسٹر کا فیصلہ ہوگا، سب کو پتا ہے تحریک انصاف کے نمبرز پورے ہیں، پہلے سندھ ہاؤس میں انہوں نے سازش کا حصہ بن کر ہماری حکومت گرائی، سندھ ہاؤس میں انہوں نے بے ضمیر لوگوں کو خریدا، افسوس سے کہنا پڑتا ہے اتحادیوں نے پہلے فائدہ اٹھایا اور پھر ادھر چلے گئے، مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف بھی کہہ رہے ہیں انہیں ہینڈلر نے دھکا دیا تھا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اتحادیوں نے زیادہ تر ہمیں بلیک میل کیا، اتحادی ہمیشہ اپنی قیمت لگا دیتے تھے فلاں فنڈ چاہیے، اتحادیوں نے اپنے حلقے اور آئین سے غداری کی، تب بھی زرداری سب سے آگے تھا، ساری قوم کے سامنے کھل کر زرداری پیسے دے رہا ہے، مجھے افسوس ہے جب لوگوں کو خریدا گیا تب کوئی عدالت نہیں کھلی، اب بھی سب کے سامنے پیسہ چل رہا ہے، آصف زرداری 30 سال سے چوری کر رہا ہے، نواز شریف، شہباز شریف نے دو دفعہ زرداری کو کرپشن کی وجہ سے جیل میں ڈالا تھا، آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ کہا جاتا ہے، نواز شریف، شہباز شریف، زرداری کی کرپشن پر عالمی اخبارات میں بھی خبریں لگیں۔عمران خان نے کہا کہ آج یہ کہنا چاہتا ہوں ان کو ساڑھے تین سال بچایا گیا ہے، جن کے پاس پاور تھی میں بے بس تھا انہوں نے ان کا احتساب نہیں ہونے دیا، بچایا گیا، ہم بے بس ہوکر دیکھ رہے تھے کبھی کمر میں درد، کبھی جج تبدیل ہوجاتا تھا، ان کے خلاف کیسز پچھلی حکومتوں میں بنے تھے، نیب ہمارے ہاتھ میں نہیں تھی، نیب کب جیل ڈالتی کب رہا کرتی تھی گالیاں ہمیں پڑتی تھیں، یہ پچھلے 35 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں، ان لوگوں کو بچایا گیا، ضمنی الیکشن میں ہمیں ہرانے کی کوشش کی گئی، زرداری چوڑا ہوکر پھرتا ہے، زرداری جیسا شخص اس ملک کی توہین ہے، زرداری نے بے دردی کے ساتھ سندھ کو لوٹا، پاکستان کے فنانشنل ہب میں ان چوروں کو بٹھایا ہوا ہے، انہوں نے قوم کو بھیڑ، بکریاں سمجھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے چوری کے پیسے سے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو تمام اداروں کو وارننگ دے رہا ہوں، تمام اسٹرگل قانون کے دائرے میں رہی، انشا اللہ پنجاب میں ہماری حکومت آئے، جن افسران نے بچوں، خواتین پر ظلم کیا انہیں بھولیں گے نہیں، اگر پیسے لیکر لوگوں کو خریدا گیا تو پھر ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، پھر کوئی کنٹرول نہیں کرسکے گا، ہم نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے، اگر انہوں نے مینڈیٹ چوری کیا تو پھرلوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے، یہ قوم جاگی ہوئی ہے، زرداری جیسے لوگ چھپتے پھریں گے، اتحادیوں کی میٹنگ میں یہ دانت نکال رہے تھے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج ڈالر کدھر چلا گیا ہے یہ دانت نکال رہے ہیں، ڈالر میں اضافہ ہونے سے ان کی دولت میں اضافہ ہورہا ہے، اگر مینڈیٹ چوری ہوا تو پھرقوم نے چپ کرکے نہیں بیٹھنا، ایک ممبر کو انہوں نے کروڑوں روپے دے کر ترکیہ بھجوا دیا ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، اگر واقعی ووٹ کو عزت دی گئی تو اللہ کا شکرادا کریں گے اور جشن منائیں گے، قوم خاموش بیٹھی رہے گی، کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، قوم کوکہتا ہوں اگر مینڈیٹ چوری ہوا تو خاموش نہیں رہنا۔