لاہور(نیوزڈیسک)امریکہ کے شہر شکاگو میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد فوٹوگرافر اور کونٹینٹ ڈویلپر ثانیہ خان فائرنگ سے جاں بحق ہوگئی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ ثانیہ خان کو ان کی شکاگو میں رہائش گاہ میں گولیاں ماری گئیں ۔شکاگو پولیس کے مطابق مبینہ طور پر ثانیہ خان کے سابق شوہر نے ان پر پیر کے روز ان کے اپارٹمنٹ میں فائرنگ کی۔ اس سے قبل ثانیہ نے سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کی تفصیلات شیئر کی تھیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ان کے سابق شوہر راحیل احمد بیڈروم میں بے ہوشی کی حالت میں پڑے ہوئے تھے اور ان کے سر میں زخم کا نشان تھا۔راحیل احمد کو زخمی حالت میں نارتھ ویسٹرن ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
شکاگو میں فائرنگ سے پاکستانی نژاد فوٹوگرافر ثانیہ خان جاں بحق







