سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ افغانستان بھارت کی پراکسی بنا ہوا ہے اور بھارت افغانستان کے ذریعے پراکسی وار کر رہا ہے۔(india and afghanistan)
میڈیاسے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور افغان طالبان کو بھارت کی سرپرستی حاصل ہے، ہم اچھے ہمسائے کی طرح خطے میں امن چاہتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کو پیچھے رکھ کر قومی مفادات کو ترجیح دینی چاہیے۔
مزید پڑھیں:پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارت کو شکست دے کر اس کا غرور مٹی میں ملایا، بھارت دوبارہ پاکستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرےگا۔









