پاکستانی سیکیورٹی اداروں کی کارروائی،چوہڑ چوک سے مبینہ بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا گیا،پولیس نے بغیر دستاویزات (without identity papers)پاکستان میں داخلے پر مقدمہ درج کر لیا۔
تھانہ ویسٹریج کے علاقے چوہڑ چوک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم دھمیال کی جانب جا رہا تھا کہ اہلکاروں کو دیکھ کر واپس مڑ گیا جس پر اسے روک کر تلاشی لی گئی۔
حکام کاکہنا ہےکہ گرفتارشخص کے پاس کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھیں،ابتدائی تفتیش میں اس نے اپنا نام دلیرمشتاق اوربھارتی شہری ہونےکادعویٰ کیا۔
پولیس کےمطابق ملزم کےقبضے سے دو بال پین اور 1750 روپے پاکستانی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔
مزید پڑھیں:خلیج تنازع، ایشیائی معیشتیں شدید متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اے ڈی بی
پولیس نےملزم کے خلاف غیرقانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو کر قیام کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں









