اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے۔
سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لکھا کہ ن لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں۔
نون لیگ اپنی شکست تسلیم کر کے اقتدار سے علیحدہ ہو جائے اور سیاسی جماعتیں اگلے انتخابات کے فریم ورک پر مذاکرات شروع کریں، پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں عوام غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 22, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں چوہدری فواد حسین لکھتے ہیں کہ پاکستان مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا ، ہمیں ذمہ داری کا احساس کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ زرداری سیاست کے دن گزر گئے ہیں، عوام اب غیر اخلاقی سیاست کو مسترد کرتی ہے۔









