بھارت کےمعروف اداکار ٹریفک حادثے میں چل بسے۔
ملیالم فلموں کے سینئر اداکار سنتوش کے نائر کی کار منگل کی صبح کیرالہ کے علاقے ایڈور میں سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں اداکار کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہو گئیں۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کے فوراً بعد اداکار کو ایک نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
ان کی موت کی خبر سنتے ہی ملیالم فلم انڈسٹری میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔
مزیدپڑھیں:ایران کو فیفا ورلڈکپ کے آغاز سے قبل بڑا دھچکا
سنتوش نے اپنے فنی سفر کا آغاز 1982 میں فلم ایتھو آرتی کتھا سے کیا تھا اور اپنے طویل کیریئر کے دوران انہوں نے 100 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔









